حیدرآباد(نیوز رپورٹر)ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو، کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے نماز عیدالفطر پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی جہاں حیدرآباد پولیس کا مرکزی عید اجتماع ادا ہوا، نماز کی ادائیگی کے بعد دعا خیر کی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے DIG حیدرآباد، کمشنر حیدرآباد اور SSP حیدرآباد کو سلامی پیش کی پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں پولیس افسران و جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی نماز عید کی ادائیگی کے بعد DIG حیدرآباد، کمشنر حیدرآباد اور SSP حیدرآباد نے پولیس افسران و جوانوں سے عید ملکر سب کو عید کی ڈھیر ساری مبارکباد دی، سلامی پیش کرنے والوں کو شاباشی اور کیش رقم دی.
