اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اوگرا کا انوکھا کارنامہ،عید کے روز ایل پی جی مہنگی کر دی ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا .ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 54 پیسے بڑھا دی گئی ، ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے مقرر کردی مارچ کیلئے ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے تھی اوگرا نے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .
