عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا عیدالفطر کا دن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الٰہی اور یوم تشکر ہےاللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائےعید الفطر ہمیں محبت، احساس۔ رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے
عید کے پرمسرت موقع پر ہمیں ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنی چاہییں.

انہوں نے مزید کہا شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کریں پر مسرت موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی اور سکون کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ آپ خوشی اور اطمینان سے عید منا سکیں باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہےآئیے عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے ۔ ایک مضبوط اور متحد قوم بنیں گے
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن اور خوشحالی سے نوازے اور ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔