اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے کنٹینرز میں گھپلوں کا انکشاف

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے کنٹینرز میں گھپلوں کا انکشاف‘ کسٹم سپرنٹنڈنٹ پرنسپل آپریزر نے امپورٹ کئے گئے سامان کی مالیت کم لگائی‘ ایڈیشنل کلکٹر نے پکڑ لیا‘ دوبارہ چیکنگ شروع۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم نے ہدایت کررکھی ہے کہ کسٹم میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے جس پر ایڈیشنل کلکٹر واجد زمان نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر آنے والے کروڑوں روپے مالیت کے کنٹینرز میں آٹو پارٹس سمیت دیگر متفرق سامان قانون کے مطابق کسٹم ڈیوٹی لگانے کا کہا لیکن سپرنٹنڈنٹ کسٹم سلیم ڈرائی پورٹ کے پرنسپل اپریزرعدنان چیمہ اور انسپکٹر نے مبینہ ملی بھگت سے امپورٹ کئے گے.

سامان پر کم کسٹم ڈیوٹی لگائی اور ڈرائی پورٹ سے جانے دیا گیا جس پر ایڈیشنل کلکٹر کو معاملات کا پتہ چلا تو انہوں نے فوری طور پر ڈپٹی کلکر ڈرائی پورٹ کو کنٹینرز روکنے کا کہا جس پر کنٹینرز کو روک لیا گیا جبکہ تین کنٹینرز قبل ازیں جاچکے تھے تاہم روکے گئے کنٹینرز کی دوبارہ ڈیوٹی لگانے کے لئے کنٹینر کھول دیا گیا۔ کیپٹل نیوز پوائنٹ نے سپرنٹنڈنٹ ڈرائی پورٹ سلیم سے رابط کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی کرپشن نہ ہے بلکہ ک نٹینر اس لئے کھولا گیا ہے کہ اس کی کسٹم ڈیوٹی زیادہ بن گئی تھی وہ امپورٹر نے رکوایا ہے.

جبکہ دوسری جانب ڈرائی پورٹ پر آٹو پارٹس کے امپورٹروں سے ساز باز کرکے ڈیوٹی کم لگانے کا کاروبار عروج پر ہے پرنسپل اپریزر‘ سپرنٹنڈنٹ کسٹم اور انسپکٹرز مبینہ طور پر ملی بھگر کرکے اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چار کنٹینرز کی انکوائری بھی جاری ہے۔