اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے کسٹم میں تعینات 16 انسپکٹرز کو کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے کسٹم انٹیلی جنس میں تبادلے کے احکامات جاری کر دیے کسٹم انٹیلی جنس دوبارہ بحال کرنے کا امکان ،ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات 16 کسٹم انسپکٹرز جن میں عثمان ظفر جو کہ کلیکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد میں تعینات تھے کو کسٹم انٹیلی جنس میں محمد فیصل حامد حبیب حافظ محمد یونس منیر احمد حسین شبیر محمد فیصل مظہر احتشام نوید محمد زمان عثمان مشتاق وقاص احمد جاوید شاہ خان سمیت 16 کسٹم انسپکٹرز جو کہ ملک بھر کی مختلف کلیکٹریٹس جن میں کوئٹہ ،گوادر ،لاہور ،اسلام آباد، پشاور میں تعینات تھے کو واپس کسٹم انٹیلی جنس میں تبادلہ کر دیا گیا.
تمام انسپکٹرز کو کسٹم انٹیلی جنس میں بطور انسپکٹر کسٹم انٹیلیجنس تعینات کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازین کسٹم انٹیلی جنس میں تعینات کسٹم انسپکٹرز کو الیکٹریٹ آف انفورسمنٹ میں تبادلے کر دیے گئے مختلف کلیکٹریٹس میں تعینات کسٹم انسپکٹرز کو واپس کسٹم انٹیلی جنس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.