وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا پہلے اوورسیز کنونشن پر ویڈیو پیغام

اسلام آباد
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا پہلے اوورسیز کنونشن پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ

پہلی مرتبہ اوورسیز کنونشن کا انعقاد اعزاز کی بات ہے،

ایک ایسا موقع جو ہمارے بہادر اور محب وطن شہریوں کے ساتھ تعلق کو اجاگر کرتا ہے،

جو وطن سے دور رہ کر بھی دل سے پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں،

مشرق وسطیٰ، امریکہ، ایشیا یا یورپ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر جگہ پاکستان کا وقار بلند کیا، انہوں نے کہا کے
اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجی گئی تقوم لاکھوں خاندانوں کا سہارا بنتی ہیں،

ترسیلات زر میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے مستقبل پر اعتماد ہے،

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں کلیدی شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کے

ہم پالیسی میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مسائل حل کریں گے،
یہ کنونشن اوپن فورم ہیں جہاں اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل، رائے اور تجاویز حکومت کے سامنے رکھیں گے،
آئین ہم ملکر ایسا پاکستان تشکیل دیں جو ہر پاکستانی کیلئے فخر کا باعث ہو، انہوں نے کہا کے
اوورسیز پاکستانیوں کی محبت کو سلام، پاکستان پائندہ باد،