اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کی باکسن رابن آ ئس کریم امپورٹ کرنے کی اڑ میں کسٹم افسران سے ملی بھگت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف ائی اے کے کرا چی میں چھاپے ملزمان گرفتاری کے خوف سے عدالت پہنچ گئے، ایف ائی اے نے کسٹم پورٹ قاسم میں تعینات اپریزر امداد علی اے ایچ جی فلیور کے حارث مصطفی جبران مصطفی مالک انٹر لنک کارپوریشن کے صابر علی عابد ریاض بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا .
تھا کہ ملزمان نے امریکہ سے باکس ان رابن ائس کریم امپورٹ کرتے رہے اور مذکورہ افسران سے ملی بھگت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ملزمان انڈر انوائس کی بنیاد پر قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے رہے اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے ایف ائی اے نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گرفتاری کے خوف سے ملزمان نے سپیشل جج سینٹرل اسلام اباد کی عدالت پہنچ گئےعبوری ضمانت کروا لی ایف ائی اے بھی عدالت پہنچ گئی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اے ایکس جی فلیور کے حارث مصطفی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن ان کا وکیل پیش نہ ہونے کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کیا عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اگر مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہوئے تو ضمانت کینسل کر دی جائے گی۔