وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چوہدری شجاعت حسین کا پاکستان مسلم لیگ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا اُن کی طویل سیاسی خدمات، فہم و فراست اور قومی مفاہمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی چوہدری سالک حسین کے سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی وفاقی وزیر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ نوجوان قیادت پارٹی کو مزید مستحکم اور فعال بنانے میں کردار ادا کرے گی.

سردار محمد یوسف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک تجربہ کار، زیرک، مدبر اور بردبار سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی یکجہتی، بین المسالک ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کو اولیت دی انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا اور ملکی مفاد کو ذاتی و جماعتی مفادات پر فوقیت دی وفاقی وزیر نے چوہدری شجاعت کی ان خدمات کو سراہا جن کے باعث وہ نہ صرف اپنی جماعت بلکہ ملکی سیاست میں بھی اتحاد و یگانگت کی علامت سمجھے جاتے ہیں.

وفاقی وزیر مذہبی امور نے طارق حسین کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل اور چوہدری شافع حسین کو سیکرٹری جنرل پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام نو منتخب عہدیداران سے توقع ہے کہ وہ خلوصِ نیت، محنت اور اصول پسندی کے ساتھ عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گےسردار محمد یوسف نے پاکستان مسلم لیگ کی نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے.