وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم ایک کمرے میں بیٹھ کر غریبوں کی مدد کا سوچیں اور ان زندگی میں سہولتیں لانے کی کوشش کریں۔ مصدق ملک

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن یہ ہے کہ ہم ایک کمرے میں بیٹھ کر غریبوں کی مدد کا سوچیں اور ان کی زندگی میں سہولتیں لانے کی کوشش کریں۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت کے اقدامات غریب عوام کے فائدے کے لیے ہیں، نہ کہ صرف امیروں کی ترقی کے لیے، وزیر مصدق ملک نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حکومت سے خوش نہیں ہوتے اور بے وجہ الزامات لگاتے ہیں، حالانکہ وزیر اعظم نے ملک کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اور عالمی منڈی سے جڑی چیزوں کا اثر ہمارے عوام پر پڑتا ہے، لیکن ہم نے اس کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی ترقی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، تاہم کچھ افراد صرف سرمایہ داروں کی ترقی کی بات کرتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور زراعت کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں تاکہ بلوچستان کی ترقی ہو اور پورے پاکستان کو فائدہ پہنچے، مصدق ملک نے وزیر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن بلوچستان کی ترقی ہے، اور کچھی کینال جیسے منصوبے صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد دیں گے۔ وزیر نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے، جو غریبوں کے فائدے کے لیے ہے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی نے بلوچستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ان اقدامات سے صوبے کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف امیروں کا فائدہ نہیں بلکہ غریب عوام کی ترقی بھی ہے، اور بلوچستان کی ترقی وزیر اعظم کا خواب ہے، مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے سیٹھوں کو پیسے دیے، لیکن کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ آج جب غریبوں کو فائدہ دینے جا رہے ہیں تو ان پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کو صرف کیا گیا ہے، جو عوام کے فائدے کے لیے ہے۔