اسلام آباد(نیوز رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی زیر نگرانی میٹنگ ہوئی۔جس میں ہاؤسنگ اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹر صاحبان نے شرکت کی۔چیف انجینیئر اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے ڈائریکٹر جنرل کو تمام پروجیکٹوں کی بریفنگ دی۔ اس بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے تمام پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے تمام افسران کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں ان کا کہنا تھا شفافیت اور موثر حکمت عملی کو ہر حال میں اپنایا جائے تاکہ ہر پاکستانی کے لیے اپنے گھر کا خواب اس کی دسترس میں ہو اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی افسران سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کے پرعزم رہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے جے وی ونگ کو نئی جے وی پالیسی منظور ہونے پر مبارکباد دی۔اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) نے نجی شعبے کے سرمایہ کاروں، بلڈرز اور ڈیولپرز کو جوائنٹ وینچر (JV) منصوبوں کے لیے اظہار دلچسپی (EOI) جمع کروانے کی دعوت دی ہے۔ یہ اقدام حکومتی ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ، جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی اور باہمی اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کیا گیا ہے.
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) نے (FGEHA Jv & PPP Rules 2025) کے تحت ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس میں پارٹنرز کو زمین، پلاٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پیش کردہ ماڈلز میں لینڈ شیئرنگ، اینڈ پروڈکٹ، اور مارکیٹ اورینٹڈ JV ماڈلز شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر جے وی اور ڈائریکٹر پلاننگ کو کو کہا کہ نئی جے وی پالیسی آگئی ہے۔ اس کے مطابق تمام انویسٹرز اور بلڈرز کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور ہم نے اخبارات میں جو اشتہا ر 13اور14اپریل2025 کو دیا ہے اس میں جتنے لوگ بھی آئیں ان کو میرٹ اورقانون کے مطابق تمام تر سہولیات دیکر ان سے ز یادہ سے زیادہ پروجیکٹ ہاؤسنگ اتھارٹی میں کیے جائیں تاکہ جو ہماری ویٹنگ لسٹ ہے ہم زیادہ سے زیادہ الاٹمنٹ کر سکیں ،میٹنگ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے ڈائریکٹر لا ء کوہدایت دی کہ پروجیکٹس کے حوالے سے جو بھی قانونی ایشوز ہیں یا کوئی عدالتوں میں کیسز ہیں اس کو بھی جلدی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ختم کرایا جائے۔