اسلام آباد رئیل اسٹیٹ اور کراس وے ہوٹل آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط پاکستان میں سیاحت اور ہوٹلنگ کا مستقبل بہت روشن ہے،عثمان بسرا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) رئیل اسٹیٹ گروپ اور کراس وے ہوٹل آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط،آذربائیجان کا بزنس گروپ پاکستان میں ہوٹلنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔سی ای او اسلام آباد رئیل اسٹیٹ گروپ و آفیشل کوارڈنیٹر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن انجنئیر عثمان نواز بسرا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور ہوٹلنگ کا مستقبل بہت روشن ہے.

پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک ہے جہاں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں جو غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سیاحت اور ہوٹلنگ انڈسٹری کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ سیاحت کے شعبے میں اگلے پانچ سالوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے اس اہم موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینی ہوں گی۔