اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) سائبر کرائم ایاز خان کو 22 اپریل کو طلب کرلیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران حیدر کیخلاف دائر کیس میں تمام فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔ملزم عمران حیدر نے پندرہ اپریل کو پیشی پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔ذرائع کے مطابق خاتون شکایت کنندہ کی طرف سے دائر کیس میں وفاقی محتسب نے ملزم عمران حیدر سمیت فریقین انچارج سائبر کرائم ونگ ایاز خان اور پرائیوٹ افراد کو بھی طلب کیا ہوا تھا، انچارج سائبر کرائم ونگ ایاز خان سمیت پرائیوٹ شہری فیصل شکور عباسی و دیگر 15 اپریل کو پیش نہیں ہوئے جس پرتمام فریقین کو 22 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے.
محتسب نے 15 اپریل کو پیش نا ہونے والوں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ شکایت کنندہ خاتون اور ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران حیدر محتسب کے سامنے پندرہ اپریل کو پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق عمران حیدر نے اپنے تحریری جواب میں شکایت کنندہ کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ملزمہ خاتون کیساتھ انکوائری کے وقت خاتون آفیسر بھی ساتھ موجود تھیں،خاتون کا موبائل قانونی طریقے سے لیا گیاجس کا ہمیں ابھی پاس ورڈ نہیں ملا ہے،فوسپا میں درخواست دائر کرنے کا مقصد ایف آئی اے انکوائری کو سبو تاژ کرنا ہے