سندھ طاس معاہدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتاتاہم اپنے دفاع سے غافل بھی نہیں ہے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سابق نگراں وزیراعظم، سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتاتاہم اپنے دفاع سے غافل بھی نہیں ہے،پاک بھارت جنگ سے دو ارب لوگ متاثر ہونگے،پاکستان کی پوزیشن کشمیر پر اصولی ہے، پاکستان کی ترقی روز اول سے بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی،بھارتی خواب کی کوئی تعبیر نہیں، پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں بولنے کی عادت نہیں رکھتی، ہمسائے کے طور پر ہم خوش ہیں کہ کوئی ترقی کرتا ہے،پاکستان پر بے ہودہ الزامات کو مسترد کرتے ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انوارالحق کاکڑکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے، بھارت کے ارادے نیک نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسی بےہودگی جس کا الزام پر لگ رہا ہے، بھارت اس واقعہ میں پاکستان کو ملوث کر رہااور مہم جوئی کرنا چاہتا ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، دہشت گردی پاکستان کی ضرورت نہیں ہے،کشمیر کو متنازع سمجھتے ہیں،پاکستانی قوم جانتی ہے کہ بھارت کا خود ساختہ واقعہ ہے،بنگلہ دیش میں بھارتی لابی کی شکست حسینہ واجد کا زوال بھارت کو نفسیاتی دھچکہ دیا ہے.

بھارت کا پاکستان پر حملے کا خواب ہےجس کی تعبیر مشکل ہے،بھارت کی دہشت گردی کروانے کی طویل تاریخ ہے،ملک بھر کے عوام میں بھارت کے حوالے سے یک جہتی ہے،کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے،انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کشمیر پر اصولی ہے، پاکستان کی ترقی روز اول سے بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی،اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دہشت گردی کے جو حالات تھے اس سے لگتا ہے بھارت نے کچھ سوچا ہوا ہے، بھارت کو معاملے کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے، پاک بھارت جنگ سے دو ارب لوگ متاثر ہونگے،سابق نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں بولنے کی عادت نہیں رکھتی، ہمسائے کے طور پر ہم خوش ہیں کہ کوئی ترقی کرتا ہے، بھارت ہمارے دو صوبوں میں ہونے والے دہشتگردی کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہےتاہم اسے حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے،بھارتی رویہ جنوبی ایشیاء کا امن تباہ کر سکتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں،تاہم کچھ مسلح دہشت گردوں کے خوف کے باعث اس طرح سے اظہار نہیں کرتے،بھارت پاکستان کا جانا مانا دشمن ہے،بھارت اور پاکستان میں دنیا کی 25 فیصد آبادی ہے،دونوں ممالک جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے،جنگی جنون پر بھارت کی آئندہ نسلیں بھی اس کو قصور وار قرار دیں گی،لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج الرٹ ہیںجبکہ پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج کسی بھی جارحیت کے لیے تیار ہیں۔