وزیراعظم کےبجلی سستی کرنے کےاعلان کو ساڑھے 3ہفتے گزر گئے مگر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہو سکا.

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم کےبجلی سستی کرنے کےاعلان کو ساڑھے 3ہفتے گزر گئے وزیر اعظم کے اعلان پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہو سکا اعلان کے باوجود بجلی7.41 روپے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی اب تک مجموعی طور پر بجلی صرف 4 روپے 97 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی، کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36 روپےفی یونٹ کمی کی گئی،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.90 روپے فی یونٹ سستی کی گئی.

پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71 روپے فی یونٹ کم کی گئی ڈسکوز کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع ہو چکی ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا 2 کوسماعت کرے گا وزیراعظم نے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 41 روپےفی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا.