نریندر مودی اپنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر انتہا پسند ہندو قوم پرستوں کی حمایت حاصل کر رہے. سحر کامران

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ممبر نیشنل اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ نریندر مودی اپنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر انتہا پسند ہندو قوم پرستوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ ہر انتخابات سے پہلے تناؤ BJP کی حکمت عملی ہے۔ گجرات سے کشمیر تک ہندوتوا کے نظریے کے تحت قتل عام و مظالم، اور کینیڈا و امریکہ میں RAW کی ٹارگٹ کلنگز بے نقاب ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور بندرگاہیں بھارت کے لیے پریشانی کا باعث ہیں، محتاط رہنا ضروری ہے۔ افواجِ پاکستان ہر سازش کو ناکام بنانے اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہمیں نیوکلیئر ڈیٹرنس پر مکمل اعتماد ہے