بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو سیاسی اختلافات بھلا کر اوور سیز پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)بھارت کے جارحانہ عزائم نے ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو متحد کر دیا،۔اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو سیاسی اختلافات بھلا کر اوور سیز پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمر اقبال کا عشائیہ آل پارٹیز کانفرنس میں بدل گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدراورسینئیر صحافی محمد افضل بٹ کے اعزاز میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال نے کی ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید اور پاکستان سے آئے ہوئے شاعر و صحافی عمران رشید یاور(نمائندہ دنیا نیوز) نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں چوہدری قمر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر پی ایف ہو جے کے صدر افضل بٹ آج اوسلو میں ہمارے درمیان موجود ہیں، ان کی ان گنت صحافتی خدمات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

پاکستان یونین ناروے کی طرف سے تقریب کے مہمان اعزاز اور صاحب شام پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایواڈ بھی پیش کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے پاکستان یونین ناروے کی طرف سے ایک متفقہ مطالباتی قرارداد بھی پیش کی گئی ۔چوہدری قمر اقبال نے پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا سانحہ پہلگام پر پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے نارویجن پاکستانی اور تمام اووسیز محب وطن پاکستانی اپنے پیارے پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اوورسیز پاکستانیوں کے دل لمحہ بہ لمحہ وطن عزیز کے لیےدھڑکتے ہیں ۔ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گےتقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سب سے پہلے دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانیت کے عملی سفیر ہیں۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اووسیز پاکستانیوں کی خدمات کی دلی معترف ہے ۔دنیا بھر میں انڈین میڈیا کی طرف سے پاکستان کے تشخص کو منفی طور پر بے بنیاد پراپیگنڈا سے شکار کرنے کی منفی کوشش کی جا رہی ہے۔اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو سیاسی اختلافات بھلا کر اوورسیز پاکستانی سمیت پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔افضل بٹ نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اور آپ سب مل کر پاکستان اور اس کے تشخص کا دنیا بھر میں بہتر سے بہتر اجاگر کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے تدارک کے اقدام پر پاکستان یونین ناروے کے کردار کوسراہتے ہوئے چوہدری قمر اقبال اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

تقریب کے شرکاء سے پاکستان ایمبیسی کے کلچر اتاشی آصف حمید نے پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عرصہ سے خود دہشت گردی کا شکار ہے ۔ سانحہ پہلگام پر پاکستان نے عالمی سطح پر منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اوورسیز پاکستانی انڈیا کے بے جا پراپیگنڈا کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آصف حمید نے ناروے میں اووسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات پر چوہدری قمر اقبال اور پاکستان یونین ناروے کی ٹیم کو بھی سراہا ۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاعر و صحافی عمران رشید یاور(نمائندہ دنیا نیوز) نے کہا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر ہمارے قائد افضل بٹ صاحب دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں اور سول سوسائٹی کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ایک توانا آواز ہیں ۔پاکستان یونین ناروے کی طرف سے آج پیش کردہ ایواڈ افضل بٹ کی صحافتی خدمات کا عملی اعتراف ہے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ناروے سمیت یورپ میں اپنے دورے کے دوران افضل بٹ مختلف کانفرنسز اور تقریبات میں شرکت کریں گے ۔چئیرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ مجھ سمیت متعدد اہل قلم کو ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے مخاطب ہونے کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں پاکستان یونین ناروے کے سابق صدر ڈاکٹر طلعت جمیل نے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی پی ایف ہو جے کے صدر محمد افضل بٹ کو پاکستان یونین ناروے کی کئی دہائیوں پر مشتمل کمیونٹی خدمات بارے بھی آگاہ کیا ۔

پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام شام سے رات گئے جاری رہنے والی اس یادگار اور باوقار تقریب میں ملک پرویز مہر انفارمیشن سیکرٹری پاکستان یونین ناروے ،چوہدری محمد اکرم سیکروالی سئنیر رہنما پاکستان یونین ناروے، چوہدری محمد اصغر آف دھکڑ سئنیر رہنما پاکستان یونین ناروے، شہزاد غفور کوآرڈی نیٹر پاکستان یونین ناروے،طارق رشید بٹور ،میاں بشیر رہنما پاکستان یونین ناروے، تنظیم سکون کے روح رواں شاہد جمیل ،صدر پاکستان کمیونٹی ناروے چوہدری اظہر اقبال رندھیر ، ایم ڈی اوسلو پراپرٹی سنٹر شیخ طارق محمود آف لالہ موسی ،ڈاکٹر ندیم حسین صدر ادبی تنظیم دریچہ ،ادریس لاہوری سیکرٹری ادبی تنظیم دریچہ، سید خالد شاہ سئنیر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع گجرات ، بشیر احمد آف حاجیوال ، اوسلو کی معروف سماجی شخصیت چوہدری توقیر احمد بہبلی ،سردار علی شاہنواز ڈائریکٹر کشمیر کونسل سکینڈے نیوین، ناصر اکبر (جنگ و جیو ) ، عقیل قادر(دنیا نیوز) ،ارشد وحید چوہدری اوسلو ریڈیو ، عفت حسن رضوی صحافی ، منتظر نقوی صحافی ، امجد محمود ایم ڈی گرینڈ تاج ، اختر ملک مییجر گرینڈ تاج اور دیگر نے شرکت کی.