وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے جمہوریہ چیک کے وزارت صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ ملر کی ملاقات

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے جمہوریہ چیک کے وزارت صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ ملر کی ملاقا ت ،ملاقات میں توانائی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیاگیا.

علی پرویز ملک نے کہا کہ یورپ پاکستان کے لیے بڑی منڈی ہے ، تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے شراکت داریوں کو فروغ دے رہے ہیں درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقلی سے بجلی کی قیمت کو کم کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے ،جمہوریہ چیک کی صاف کوئلہ اور کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت میں دلچسپی رکھتے ہیں ، ڈیوڈ ملر نے کہا جمہوریہ چیک اور پاکستان کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں.