محنت کشوں کی محنت، پاکستان کی ترقی کا انجن! محمد حنیف عباسی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج راولپنڈی میں ریلوے ورکرز یونین کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے نے ان کی محنت اور پاکستان ریلوے کی کامیابی میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیر نے کہا کہ “محنت کشوں کی محنت، پاکستان کی ترقی کا انجن!” اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ “پاکستان کے محنت کش عوام کی محنت اور لگن ہی ہماری قومی ترقی کا انجن ہے۔”وزیر ریلوے نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ “تمام محنت کش ہمارے ملک کے عظیم اثاثہ ہیں۔ مزدور کی جدوجہد نے ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔ محنت کش ہماری ترقی کی بنیاد ہیں۔”حنیف عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ “پاکستان ریلوے کی کامیابی میں محنت کش کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔” انہوں نے کہا کہ “میں بھی ایک محنت کش ہوں جو ملک و قوم کی فلاح کے لیے دن رات اپنی محنت میں مصروف ہوں۔”

وزیر نے محنت کشوں کی تنخواہوں کے حوالے سے کہا کہ “محنت کشوں کو ان کی محنت کا عادلانہ معاوضہ ملنا چاہئے اور وہ جب تک کام کر رہے ہیں ان کی محنت کا حق انہیں فوراً ملنا چاہئے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “محنت کش پاکستان کی ترقی کا راستہ روشن کرتے ہیں اور ان کی محنت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔”حکومت کی جانب سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کا اظہار ، وزیر ریلوے نے محنت کشوں کو حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ “ہم اپنے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔”

وزیر ریلوے نے اپنے پیغام میں کہا کہ “پاکستان کی ترقی کا انجن، محنت کشوں کا عزم ہے!” اور آخر میں انہوں نے محنت کشوں کے حق میں ایک نعرہ لگایا:مزدور زندہ باد، پاکستان پائِندہ باد، پاکستان ریلوے شاد باد!.