مزدور کے ہاتھ ہمارے کھیت بوتے اور ہماری زندگیوں کو برقرار رکھتے ہیں۔ سحر کامران

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی سحر کامران کا یوم مزدور کے موقع پر پیغام،آج یوم مزدور پر، آئیے اپنے مزدوروں کی انتھک لگن کا جشن منائیں مزدور ہماری معیشت کی دھڑکن ان کے ہاتھ ہمارے شہر بناتے ہیں، مزدور کے ہاتھ ہمارے کھیت بوتے اور ہماری زندگیوں کو برقرار رکھتے ہیں ، ہمارے معاشرے میں مزدور کو بے شمار معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا افراط زر مزدور کی کمائی ناکافی اورگندم کی قیمتوں میں کمی سے بھی متاثر ہیں فصلوں کو خطرے میں ڈالنے والا موسمیاتی بحران، اور پانی کی کمی ان کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہے مزدور صرف مزدور نہیں ہوتے۔ وہ ہمارے معاشرے کے ستون ہیں شہید ذوالفقار بھٹو مزدور کا سہارا بننے والے پہلے لیڈر تھے ،روٹی کپڑا مکان کا نعرہ اس ملک کے مزدور کیلئے جینے کی ایک امید تھی پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی قائد عوام کی پیروی میں مزدور کا درد رکھتی ہے منصفانہ اجرت اورکسانوں کے لیے جرات مندانہ پالیسیاں۔ ان کی بھلائی ہمارا اجتماعی فرض ہےآئیے مل کر،ہم ایک ایسا مستقبل بنا ئیں جہاں مزدور پروان چڑھے۔