اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اویس لغاری نئے کہا کہ اگلے 10 سال کی بجلی کی منصوبہ بندی وزیراعظم نے منظور کر لی پرانی پالیسی جاری رہتی تو صارفین کو 4743 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا نئی منصوبہ بندی سے 4743 ارب روپے کی بچت ممکن ہو گی مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کر دیے گئے بجلی کے مہنگے پلانٹس ختم کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا حکومت بجلی نہیں خریدے گی ، سنگل بیئر ماڈل ختم، کاسٹ پلس ٹیرف کا خاتمہ۔
انہہوں نے کہا بجلی خریداری کے نئے معاہدوں سے 2790 ارب روپے کی بچت ہو گی بجلی منصوبہ بندی میں بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں مہنگی بجلی کی خریداری روکنے کے لیے منصوبہ بندی کو بنیادی اور صحیح اصولوں کے اوپر لانا ہے۔