اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کا یکم مئی، یوم مزدور کے موقع پر پیغام آج، جب ہم یوم مزدور 2025 منا رہے ہیں، میں پاکستان کے ان محنتی اور انتہائی جفا کش مرد وخواتین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں جو ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یکم مئی، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں ہماری لیبر فورس کے انمول اور بے مثال کردار کی تجدید عہد کا دن ہے ہمارے کارکنان خواہ کارخانوں میں ہوں، کھیتوں ، دفاتر یا تعمیراتی جگہوں پر ہوں غیر متزلزل عزم و استقلال، لگن اور دیانتداری کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔
ان کی مخلصانہ کوششیں پر عزم ، پائیدار اور پر امید پاکستان کے جذبے کا ثبوت ہیں ہم اپنے مزدوروں کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بھر پور عزم کا اعادہ کریں حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کےلئے منصفانہ اجرت ، کام کے حالات کو بہتر بنانے، ہنر مندی اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے پر عزم اورثابت قدم ہے۔
آئیے ہم مل کر، اتحاد و یگانگت کے ساتھ، ایک ایسے مستقبل کی طرف بڑھیں جہاں ہر کارکن کی قدر اور عزت ہو اس کا مستقل محفوظ ٫ خوشیوں سے بھر پور اور بااختیار ہو۔ اللہ ہماری قوم اور ہمارے کارکنوں کو امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔ امین ۔ پاکستان پائندہ باد!