اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )رہنما پاکستان پیپلز و ممبر قومی اسمبلی سحر کامران کا اجلاس کے دوران خطاب میں کہا صورتحال ایسی ہے کہ ایک غیر متوقع جنگ کا سماں ہے پاکستان کی جوہری صلاحیت اتنی مضبوط ہے کہ عوام پر اعتماد ہیں میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمیں ایٹمی پروگرام دیا ، خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب ، ہم نے گلشن کے تخفظ کی قسم کھائی ہے.ہمیں ملک کی سالمیت اور وقار کا دفاع کرنا آتا ہے بینظیر نے دہشت گردوں کو للکار کر جان دے دی تھی ۔
انہوں نے کہا پاکستانی قوم ہر قسم کے بھارتی الزام کو مسترد کرتی ہے پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں انڈس واٹر ٹریٹی کے ختم کرنا بی الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے آپ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ہم اپنے پانی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔