پاک فضائیہ نے انڈین 6 طیارے مار گرائے، بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ جوابی کارروائی جاری. ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (مانٹیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب ہندوستان کے 6 طیارے مار گرائے ہیں، پاک فضائیہ نے انڈین رافیل طیارے مار گرائے، بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ،بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں،پاکستان کا بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے .

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جہاز گرا دیے گئے ہیں، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے، افواج پاکستان فضا اور زمین دونوں اطراف سے دشمن کو جواب دے رہی ہیں۔