اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کا ردعمل ریاض حسین پیرزادہ نے کہا بھارت کا بلا اشتعال حملہ انتہائی قابل مزمت ہےمساجد، عبادت گاہوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہےآبی وسائل پر جنگ پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔
انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا پاکستانی فوج ایک پروفیشنل اور دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے ملک کے محافظ اسکا دفاع کرنا جانتے ہیں پاکستانی عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔