اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کے وزیر ریلوےحنیف عباسی نے پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف پاکستان کی دفاعی تیاریوں اور حکومتی موقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ترہا سے جنرل عاصم منیر نے پوری قوم کو جذبے کے ساتھ بتایا کے پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں اور کوئی بھی غیرت اور عزم سے بڑھ کر نہیں ہے۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی طرف نظر اٹھا کر بھی دیکھا تو وہ اس کے نتائج بھگتے گا۔پاکستان نے دشمن کے آپریشن “سندور” کا تندور بنا دیا ہے اور بھارت کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ انڈیا کو منہ کی کھانی پڑی ہے، ہماری فوج نے انکا استقبال آسمان میں کیا۔ پاکستان نے انڈیا کے 6 طیارے مار گرائے، جن پے انڈیا کو بہت ناز تھا۔ آج انڈیا کا غرور ٹوٹ گیا۔ پلوامہ یا کسی بھی دوسرے واقعے میں بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا، جس کا دنیا بھر میں سخت ردعمل ہوا۔ پاکستان نے اپنے موقف کو درست ثابت کیا ہے اور بھارت کے دہشت گردی کے واقعات کا پردہ چاک کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کسی بھی ملک نے اس کی دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت نہیں کی، جبکہ پاکستان کے موقف کو دنیا نے سچ تسلیم کیا ہے۔ چین، یورپ اور دیگر ممالک نے بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا گوارا نہیں کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت کی گئی ، پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے چھ جہاز مار گرانے کی کامیاب کارروائی کی، جن پر بھارت کو بڑی امیدیں تھیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ آج پاکستان کی فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں شامل ہے، جس پر قوم کو فخر ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج ایک ساتھ کھڑے ہیں، اور بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت کے وزیراعظم مودی کی حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور قوم نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور مودی کی قیادت میں بھارت کی یہ فلم اب نہیں چل سکتی۔ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنے دفاع کے لئے تیار ہے اور بھارت کی پراکسی وار کو بے نقاب کر کے ان کا جواب دیں گے۔ ہم غدار وطن کو بھی نہیں چھوڑینگیں۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے، لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
انہوں نے بھارت کی سرکاری کارروائیوں اور دہشت گردی کے پیچھے کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی، اور کہا کہ پاکستان کی فوج نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان کبھی بھی عوام، بچوں یا عورتوں کو نشانہ نہیں بناتا، ہم ہمیشہ خود کو اپنے دفاع میں مضبوط رکھتے ہیں۔اب سوچنا انڈیا کی عوام کو ہے کے کس ترہا مودی اپنا تختہ بچانے کے لیے ہندوستانی عوام کو رسوا کرا رہا ہے،
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارتی حکومت کو بھی وارننگ دی کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف مزید جارحیت کی تو وہ کھل کر جواب دیں گے۔ یہ تو ایک ٹریلر تھا، اگر دوبارہ انڈیا نے ایسی جرت کی تو کرارا جواب ملیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہر صورتحال میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اب کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی پاکستان کی مسلح افواج اور عوام ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور بھارت کی کسی بھی غلطی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔