پاکستان کا موقف دوٹوک ہے، ہم نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کسی مقام کو نشانہ نہیں بنایا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف دوٹوک ہے، ہم نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کسی مقام کو نشانہ نہیں بنایا، نہ ہی سرحد پار ابھی تک کوئی حملہ کیا اور نہ پاکستان کی فضائیہ کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا خمیازہ اسے خود بھگتنا پڑا اور اب اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بھارتی میڈیا جھوٹی کامیابی کی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ پاکستان نے اب تک صرف اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں۔