اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) بھارت کا پاکستان پر حملہ جوابی کاروائی میں پاکستان نے بھارت کے اربوں ڈالر ز کا نقصان پہنچایا جن میں رافیل طیارے سمیت پانچ طیارے شامل ہیں پر مودی سرکار نے بھارتیاآرمی چیف سے رپورٹ طلب کر لی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی آرمی چیف پر برس پٹرے دونوں میں شدید اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس کی جوابی کاروائی میں پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے چھ طیارے جن میں رافیل طیارہ بھی شامل تھے تباہ کر دیے.
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کو اس حملے میں پاک آرمی نے اپنا د فاع کرتے ہوئے انڈین فوج کو شدید نقصان پہنچایا گیا. دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کواربوں ڈالر ز کا نقصان ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شیدید غصے میں آ گئے اور بھارتی آرمی چیف سے رپورٹ طلب لر لی ہے، اور بھارتی آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بھارتی آرمی چیف سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے حملہ کیا لیکن نقصان بھارت کو کیوں اٹھانا پڑا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس رویے کے بعد بھارتی فوج میں آرمی چیف اور دیگر آرمی آفیسرز میں یہ خبر پہنچنے پر بھارتی آرمی اور مودی سرکار کے درمیان شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ،بھارت کی جانب سے پاکستان پر اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کو افواج پاکستان نا کارہ بنا دیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مودی سرکار شدید پریشان ہو چکی ہے. بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے میں مصروف ہے.
لیکن پاکستان میں افواج پاکستان کی جانب سے اسرائیلی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا بھارتی میڈیا پروپگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان میں زندگی معمول پر نہیں لیکن پاکستان میں اسلام آباد سمیت لاہور کراچی پشاور اور ملک کے دیگر حصے میں امن و امان برقرار رکھنے میں پاک فوج نے اپنا اہم کردار ادا کیا کیپیٹل نیوز پوائنٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام اباد میں زندگی معمول پر ہے ہوٹلوں چاہے خانوں اور مارکیٹوں میں کاروباری زندگی معمول کے مطابق جاری ہے پاکستان میں امن برقرار رکھنے پر ایک طرف عوامی حلقے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی وجہ سے مودی سرکار اور بھارتی آرمی چیف کے درمیان شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیااربوں ڈالر ز کا نقصان پانچ رافیل طیاروں سمیت ڈرونز تباہ مودی نے آرمی چیف سے رپورٹ طلب کر لی ، مودی آ رمی چیف پر برس پٹرے دونوں میں شدید اختلافات.