انڈیا نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ،پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد ( سپشل رپورٹر )بھارت کی جانب سے نور خان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع افواج پاکستان دشمن کے علاقے میں تمام ٹارگٹ موثر طریقے سے، اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور مناسب ہتھیار سے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی ذرائع دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب افواج پاکستان دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی، سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نور خان ائیر بیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے،بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے ذریعے لاہور، شورکوٹ اور راولپنڈی میں حملے کی کوشش کی۔پاکستانی فضائی دفاع نے دشمن کے ان حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا۔تمام ڈرون مار گرائے گئے، کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بھارت نے نور خان ایئربیس پر مزائل داغے ہیں پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیںبھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغےہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیںڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نےطیاروں سے نورخان ایئربیس،مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے، بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے، بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں.