انڈیپنڈنٹ اردو سے وابستہ سینئر صحافی میمونہ خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار . عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے انڈیپنڈنٹ اردو سے وابستہ سینئر صحافی میمونہ خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے میمونہ خان اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میمونہ خان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی شفقت، دعا اور محبت انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں میمونہ خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین