13مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ منگل 13مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور بھارت کو ذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ “آپریشن ’’بنیان مَرصوص ‘‘کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤ س آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاوں گا۔