اسلام آباد(سی این پی)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ہاؤس پر وفاقی وزیر شیخ رشید کی ہدایات پر حملہ ہوا،اپنے بچوں کو بچانے کے لیے ہم خود سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے سامنے کھڑے ہوگئے، تحریک انصاف کے دونوں ممبر قومی اسمبلی کو شیخ رشید نے کارکنان فراہم کیے،15 گرفتاریوں کی سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے جھوٹی رپورٹ فائل کی ہے،ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ آج نہیں کل گرفتاریاں کریں گے، توہین عدالت اور ہراساں کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے،پرویز خٹک اور عمران خان کا نام دہشت گرد عناصر میں ڈالا جائے،گورنر ہاوس کراچی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ہم نے گھر دیکھا ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے 177 ارکان ہوگئے ہیں، چور وزیروں کے گینگ کو قومی اسمبلی سے باہر نکالیں گے،حکومت اور عمران خان کو عزت کا خیال ہے تو آج ہی استعفیٰ دےدے، امپائر اور گیٹ نمبر 4 کی بات نہیں کریں گے جوعمران خان کرتے تھے،موجودہ دور میں کون دھمکی دینے کےلئے خط لکھےگا،ماضی میں پیپلز پارٹی کی وکٹیں گراتے تھے اور آج انہیں لوٹا بنادیاعمران خان وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکلیں گے تو کئی کرپشن کیسز سامنے آئیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">