سندھ ہائوس حملہ کیس، پولیس رپورٹ پر اعتراضات، ایس ایس پی شکایات سے جواب طلب

اسلام آباد(سی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید بلوچ کی عدالت نے سندھ ہاؤس حملہ واقعہ میں اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست میں پولیس رپورٹ پر اعتراضات سے متعلق ایس ایس پی شکایات سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز درخواست گزار پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل اپنے وکیل راجہ نذیر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ کے سب انسپکٹر ندیم مغل بھی عدالت موجودتھے، راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے دو متفرق درخواستیں دائر کیں جن میں پولیس کی جانب سے بوگس کمنٹس اورکیس میں دہشتگردی دفعات شامل نہ کرنے کی شکایت کی گئی، عدالت نے ایس ایس پی شکایات سے دونوں درخواستوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت5 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔