سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی تاج ریزیڈنشیا جعلی نکلی کروڑوں روپے مالیت کی فائلیں فروخت کر دی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہاؤسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈنشیا بھی جعلی نکلی کروڑوں روپے مالیت کی فائلیں فروخت کر دی گئی۔ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سوسائٹی کا لے آؤٹ پلان منظور نہ ہونے پرچالان کر کے عدالت بھجوا دیا عدالت نے 2024 میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، چالان دوسری عدالت تبدیل ہو نے پر معا ملہ التوا کا شکا ہو گیا ،، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ہاؤسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈنشیا لے آؤٹ پلان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں منظوری کے لیے گیا .

لیکن سوسائٹی انتظامیہ نے سوسائٹی کاتا حال این او سی منظور نہ کروایا جس پر راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نےڈی جی کی ہدایت پر ہدایت پر سردار تنویر الیاس کی ہاؤسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈنشیا کا چالان کر کے راولپنڈی کی ضلعی عدالت میں پیش کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالت کے جج ڈاکڑ ممتاز ہینجرا نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری ےیکم جولائی 2024 کو جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے، بعدازاں تمام چالان دوسری عدالت تبدیل ہو نے پر معا ملہ التوا کا شکا ہو گیا ۔

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی افسران نے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے معاملے کو دبا دیا، ذرائع کے مطابق زیادہ تر انسپکٹر ز نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان سے مبینہ ملی وقت کرتے ہوئے ان کے چالان بھی ایسے کیے ہیں جن پر ایڈریس درج نہیں ہے تو اپ ابھی تک راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تاج ریزیڈنسیا کی منظوری نہ کی ہے جبکہ دوسری جانب تاج ریزیڈنشیا انتظامیہ ملک بھر میں پلاٹوں کی خرید و فروخت میں مبینہ طور پر شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کر چکے ہیں زیادہ تر لوگوں کو کروڑوں روپے کی فائلیں فروخت کی جا چکی ہیں ایک طرف راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اپنی ویب سائٹ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا اعلان کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب ان کے مالکان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے جو کہ ڈی جی ار ڈی اے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔