حیدرآباد(سٹاف رپورٹر )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتوار کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کنٹونمنٹ صدر حیدرآباد پہنچ کر حالیہ پاکستان بھارت جنگ کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندوں کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کرکے ایئرپورٹس پر ہونے والے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دن کی روشنی میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ان پر ہمیں فخر ہے،جس طرح ہم نے اور ہمارے سپہ سالار نے جو بھارت کو تھپڑ رسید کیا ہے اگلی بار بھارت ایسی کبھی بھی جرات نہیں کرے گا۔ ہمارے فوجی جوانوں کو یہ دکھ نہیں کہ وہ زخمی ہیں انکو دکھ اس بات کا ہے کہ وہ شہید کیو ں نہیں ہوئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ گزشتہ دو سال سے تنقید کرتھے، ان سے کہتاہوں کہ آج افواج پاکستان نے اپنے حصے سے زیادہ کام کر کہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم بھارت کا وزیر اعظم انتہا پسند ہندو جو گجرات کا ایک قصاب ہے جس نے مسلمانوں پر ظلم کیاہے، اس کومنہ توڑ جواب ملا، مودی کا نظریہ اسرائیل والا ہے، رات کے اندھیرے میں ہمارے اوپر حملہ کیو ں کیا گیا،ہمیں اپنی قوم اور جوانوں کو مزید تقویت دینی ہے، ان کے حوصلے بڑھانے ہیں،مودی نے یہ حملہ ایک سوچی سمجھیں سازش کہ تحت کیا گیا،اس کے تانے بانے بلوچستان اور کے پی کے میں ہونے والی دہشتگردی سے ملتے ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آج دنیا نے دیکھا کہ ہم نے اپنے حوصلے نہیں ہارے جس وقت حملے کیاگیا اسی وقت میں اپنی فیملی کے ہمراہ واگا بارڈر پر جا کر اپنے جوانوں کے جاکر حوصلے بلند کیئے، ہمارے جوانوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتاہے کہ وہ واپس گھر بھی جائیں گے یا نہیں، یہ وہ قوم اور افواج ہے جس میں مائیں اور بہنیں اپنے جوانوں کو خوشی خوشی جنگ کے لیئے بھیج رہے تھے، یہاں ہم نے بطور ایک قوم ہم آواز ہوکر بھارت کو جواب دیا ہے، میں چائنا ، ترکی، سعودی عرب، آذربائیجان اور امریکہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کردیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اب قوم کے اوپر ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ بھرپور ساتھ دے کر اتحاد قائم کریں،سپہ سالار اور قوم نے جس طرح بھارتی جارحیت کو بھرپور جواب دیا اب بھارت کو بھی پتہ چل چکاہے، ہمارہ ملک قائم و دائم ہے اور تا قیامت قائم و دائم رہے گا- گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد میں آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں سے 52 ہزار آئی ٹی ٹیسٹ لیئے تھے، حیدرآباد کے نوجوان امیدوار بھروسہ رکھیں جس طرح کے کراچی کے نوجوان ڈالرز میں کما رہے حیدرآباد کے نوجوان بھی جلد کمائیں گے،حیدرآباد کے نوجوانوں سے کیا گیا وعدہ آئندہ چند ماہ میں ضرور پورا کریں گے۔