ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے مبینہ سیلز ٹیکس چوری ایف بی آر کی جعلی رسیدیں جمع کرانے پرسینٹر طلحہ محمود کی نجی کمپنی کی سماعت 20 مئی تک کے لئے ملتوی

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے مبینہ سیلز ٹیکس چوری سے متعلق کیس میں ایف بی آر کی جعلی رسیدیں جمع کرانے پرسینٹر طلحہ محمود کی کمپنی کہ نجی کمپنی،ایم/ایس پاکستان اکیمولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ‌M/S Pakistan Accumulators Pvt . Limited versus Federation of Pakistan & others کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی عدالت میں ایف بی آر کی جانب سے سید عمر اعجاز گیلانی نے دلائل دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جج جسٹس بابر ستار کی عدالت میں سماعت ہوئی عدالت میں ا ‌M/S Pakistan Accumulators Pvt . Limited versus Federation of Pakistan & others کے خلاف جس میں ایف بی آر نے درخواست دائر کی تھی ایف بی آر کی جانب سے وکلاء جن میں سید عمر اعجاز گیلانی نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ کیس کی سماعت 20مئی تک ملتوی ہوئی ہے ہم اپنے موقف پر قائم ہیں قبل ازیں ہونے والی سماعت میں موقف اختیار کیا تھا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے کمپنی ‌M/S Pakistan Accumulators Pvt جو کہ وولٹا بیٹری بناتی ہے اس نے جعلی رسید جمع کروائی ہیں یہ فراڈ کا مقدمہ ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران گذشتہ روزمتفرق درخواست کی سماعت کے دوران ایف بی آر نے الزام عائد کیا کہ نجی کمپنی‌‌‌‌‌‌‌ ایم/ایس پاکستان اکیمولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ‌ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ، ایف بی آر کی جانب سے وکلا نے کہا کہ ایک کروڑ 70 لاکھ کلوگرام سیسہ مبینہ طور پر کراچی سے حطار لایا گیا .تحقیقات سے پتہ لگا کہ آمد و رفت کی ساری رسیدیں جعلی ہیں جس گاڑی پر مبینہ طور پر 46,000 کلو سیسہ لایا گیا ۔وہ سوزوکی ایف ایکس ہے ، نجی کمپنی ایم/ایس پاکستان اکیمولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ، عدالت میں جعلی رسیدیں جمع کرنا تعزیراتِ پاکستان کے تحت جرم ہے اور سزا سات سال ہے۔ تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی