اب ہم وہ نشہ بنیں گے جو دشمن کو خود تباہ کر دے گا . کامران ٹیسوری

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے “فتح مبین سیمینار” میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 10 مئی 2025 کا دن پاکستانی قوم کے جذبے کا ثبوت بن گیا ہم نے 65 اور 71 کی جنگیں نہیں دیکھیں، لیکن دشمن کی للکار کا جواب ضرور دیا پاکستان اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا، کوئی اسے رات کے اندھیرے میں نہیں جھکا سکتا بھارت نے معصوم بچوں اور مسجدوں کو نشانہ بنایا ہم نے بدلے میں کسی کا بچہ یا مندر نشانہ نہیں بنایا – یہی ہے ہمارا دین دشمن سن لے، ہم کم وسائل کے باوجود ایمان اور قربانی میں آگے ہیں ہم نے ہمیشہ صبر کا دامن تھاما، جنگ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑا وزیراعظم نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کیا.

حافظ عاصم منیر نے دو محاذوں پر جنگ لڑی – بھارت اور اندرونی سازشوں کے خلاف حافظ قرآن سپہ سالار نے پاکستان کا سر دنیا بھر میں بلند کیا 10 مئی کے بعد خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہو چکا پاک فوج، نیوی، ایئر فورس نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا دشمن سن لے، پاکستانی شاہین شہادت کو گلے لگاتے ہیں، میدان نہیں چھوڑتے دوسروں کی جنگوں میں ہمیں ہمیشہ سگریٹ کی طرح استعمال کیا گیا اب ہم وہ نشہ بنیں گے جو دشمن کو خود تباہ کر دے گا.

انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالاروں کے سینے بارود سے بھرے ہیں یہ صرف جذبات نہیں، آج پوری قوم فتح کا جشن منا رہی ہے اگر 10 مئی کا نتیجہ مختلف ہوتا تو قوم کا سر جھکا ہوتا بھارتی مظالم سے کشمیری مسلمان دن رات شہید ہو رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے، دنیا خاموش تماشائی ہے طاقت نہ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کو انصاف نہیں مل رہا افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے آج بھارت کی بالادستی کا خاتمہ ہو چکا ہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کریں اللہ نے ایک بار پھر ہمیں موقع دیا ہے، قوم اس کو ضائع نہ کرے آئیں سیاسی استحکام اور معیشت کی بحالی کے لیے متحد ہوں آئی ایم ایف سے نجات اور خود انحصاری وقت کی ضرورت ہے پاکستان کی غربت کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہوگا .