جس سپہ سالار کے دل میں قرآن ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا.وفاقی وزیر برائے مذہبی آمور سردار محمد یوسف

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی آمور سردار محمد یوسف نے “فتح مبین سیمینار” میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے کےبعد یہ پہلی تقریب ہے
جس میں ان کو ہدیہ تبریک پیش کیا جارہا ہےذندہ اقوام کی یہ نشانی ہیکہ فتح کے بعد جو جشن وہ مناتے ہیں وہ خوشی کا اظہار ہوتا ہے صفہ سویٹ ہوم کے زیر اہتمام اس تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ جس سپہ سالار کے دل میں قرآن ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ریاست مدینہ کے بعد پاکستان واحد مملکت ہے جو اسلام کے نام پر بنی ہے اس مملکت کی سرحدات کی حفاظت ایک مضبوط قیادت کے ہاتھوں میں ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،آرمی چیف فیلڈ مارشل کے اعزاز کے مستحق تھے جو وزیراعظم صاحب نے اعلان کیا ائیر چیف صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں افواج نے بنیان المرصوص میں جو کارنامہ سر انجام دیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے درج یو چکا ہے بھارت کو عبرت ناک شکست پر افواج کو قوم کو وزیراعظم انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.