اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ریلوےحنیف عباسی نے آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوے کہا میں ہر معاملے پرکلیر ہوتا ہوں میں نے ریلوےمیں بھی کہا ہے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں پورٹ سے تین سو فریٹ نکلتے ہیں چیمبر تک 150پہنچتے ہیں ہم نے 60 دنوں میں یہ مسٸلہ حل کیا اگر آپ کا انویسٹر یا مینو فیکچرر کمفرٹیبل نہیں تو مساٸل ہوں گے مجھے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ انڈیا سے معاہدہ ہو تو ایک مہینے میں میچور ہوجاتا ہے لیکن پاکستان سے دس سال میں میچور نہیں ہوتا میں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے کہا تو ریلوے کیساتھ معاہدہ کرو میں تعاون کروں گا.
انہوں نے کہا کہ میں فوج سے کبھی مایوس نہیں ہوا لیبیا عراق کی مثال آپ کے سامنے ہے جہاں کے لوگ کیمپوں میں دو وقت کے کھانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں شرح سود 11 فیصد پر اچکی ہے مہنگاٸ میں کمی آئی ہے پاور ہلانٹس کیخلاف سے پہلے میں نے قومی اسمبلی میں آواز اٹھاٸ کہ انھوں نے پاکستان سے بہت پیسہ کمایا یے ہندوستان نے ہمارے بچے شہید کیے ہم نے انکے عسکری اثاثے تباہ کیے ہم نے کافر کے بچوں کو نہیں مارا .
انہوں نے مزید کہا 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کوچز ہمارے پاس کیرج فیکٹری میں موجود ہیں جن میں چینی بھائی رہنمائی کر رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہیں 500 ارب روپے کی ریلوے میں پنجاب حکومت سرمایہ کاری کر رہی ہے.