وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق استنبول پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر ، ڈپٹی گورنر استنبول اردوان توران ایرمش، ترکیہ میں پاکستانی سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے آج ملاقات کریں گے۔دونوں رہنما ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کرینگے۔وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بالخصوص ترک صدر کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا ہے۔

ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تواس نے پاکستان کے اصولی موقف کی بھر پور حمایت کی۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔