ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد کی رواں سال حوالہ ہنڈی کے خلاف تیسری بڑی کاروائی۔فیٹف کے حوالے سے جاری مہم میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے کمرشل بینکنگ سرکل کی کاروائی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر سرکل انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ کی سربراہی میں ایف آئی اے کا چھاپہ۔بانڈے پلازہ راولپنڈی میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والا حوالہ دار گرفتار۔

ملزم سے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ تینس ہزار روپے ، کرنسی سمگلنگ بیلٹس، حوالہ ہنڈی دستاویزات ، پیغامات ، رسیدیں،موبائل فون اور متعدد چیک بکس برآمد ۔فصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پرسرکل انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ کی سربراہی میں سات رکنی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تما م قانونی لوازمات پورے کرتے ہوئے کامیاب ریڈ کیا۔

 

تین ملزمان کے خلاف کمرشل بینکنگ سرکل میں مقدمہ 2022/13 درج کیا گیا۔ملزمان کے ساتھ حوالہ ہنڈی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف کاروائی کا عندیہ ۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور کمرشل حوالہ چائنہ اور افغانستان کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز اور افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیںگی