اوگرا کا با ضابطہ طور ایک جامع ہی لائسنسنگ سسٹم کا آغاز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اوگرا نے پاکستان کے آئل اینڈ گیس کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی اور بہترین ریگولیٹری کار کردگی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے با ضابطہ طور ایک جامع ہی لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے تعاون سے تیار کردہ اس نظام سے اس انڈسٹری سے منسلک تمام شعبے، بشمول گیس، آئل ، ایل این جی (LNG)، سی این جی (CNG)، ایل پی جی ( LPG) اور ریفائنریز مکمل طور پر ڈیجیٹائر ڈلا ئسنسنگ سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کا مقصد نا صرف لائسنز کے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان اور تیز کرنا ہے بلکہ انرجی کے شعبے میں مڈ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم جیسی اہم کاروباری مارکیٹ میں شفافیت اور بہترین کار کردگی کو ہر صورت یقینی بناتا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان اوگرا، عمران غزنوی نے کہا کہ ” یہ لانچ ڈیجیٹل گورننس کی جانب ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔” کاغذی کارروائی کو کم اور تیز تر پروسینگ کو فعال کرکے، ہم نہ صرف درخواست دہندگان اور سرمایہ کاروں کی سہولت کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر ان کے اعتماد کو بھی تقویت دے رہے ہیں۔” اس نئے اور جدید سسٹم کے ذریعہ صارفین نا صرف کہیں سے بھی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں گے بلکہ اسکی پیشرفت رئیل ٹائم ٹریک کرنے کے ساتھ ساتھ منظوری کے ایک منظم عمل سے مستفید ہو سکیں گے۔ مزید یہ کہ انرجی سیکیورٹی میں فروغ کی وجہ سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ملک میں توانائی کے منظر نامے پر گہر ا مثبت اثر ڈالے گا۔

اپلائی کرنے کے لئے درجہ ذیل لنک سے اوگرا کے ای لائسنسنگ پورٹل پر وزٹ کر سکتے ہیں،👉 https://elicence.ogra.org.pk/login