آئی ایم ایف کا مطالبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے آئی ایم ایف کا مطالبہ، ذرائع نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے جاری عمل میں تیزی کیلئے وزیراعظم کی پاور ڈویژن کو ہدایت ڈسکوز کی صوبوں کو منتقلی یا مکمل نجکاری کے حوالے سے اقدامات میں تیزی کی ہدایت مشاورتی عمل تیز ،سفارشات جلد قائم ٹاسک فورس تیار کرے،وزیر اعظم کی ہدایت ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق سفارشات اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کی جائیں گی آئی ایم ایف کی نجکاری کیلئے تمام اقدامات 31 دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی شرط ہے آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ مالی سال کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا زیر بحث آ چکا،پاور ڈویژن .

پاور ڈویژن نے کہا آئی ایم ایف کی جانب سے نجکاری کے عمل میں تیزی کیلئے اقدامات کا مطالبہ سامنے آیا آئیسکو،گیپکو اور فیسکو کی پہلے مرحلے میں نجکاری کا عمل مکمل ہوگا، تینوں ڈسکوز کے نقصانات دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کم ہیں نجکاری کے دوسرے مرحلے میں ڈسکوز کیلئے طویل المدتی معاہدوں پر مشاورت ہوگی لیسکو،میپکو اور ہیزکو کی نجکاری عمل کے دوسرے مرحلے میں شامل حیسکو،پیسکو اور سیپکو طویل المدتی معاہدوں کے تحت نجکاری عمل کا حصہ ہیں.