اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق سیکرٹری ورکرزویلفیئر فنڈ افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف خردبرد ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردجرم کی کاروائی موخر کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر شریک ملزم محمد سعید کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی گئی اور ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نےآئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">