پاکستانی عوام کو یومِ تکبیر کی دِل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں.وزیر ریلوے حنیف عباسی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر ریلوے حنیف عباسی کا یوم تکبیر، 28 مئی کے حوالے سے بیان پاکستانی عوام کو یومِ تکبیر کی دِل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں مسلم ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہونے پر میں اپنے قائد اور اُس وقت کے وزیراعظم پاکستان جناب محمد نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے 1998 میں آج ہی کے دن ، بھارت کے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی ملک بنادیا تھا
بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں میں اقتصادی پابندیوں، دباﺅ، دھمکیوں اور کسی لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دھماکے کئےاسی مہینہ میں بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں قوم نے ایک مرتبہ پھر اپنی افواج کا دلیرانہ ساتھ دے کر شاندار روایت کی تاریخ دوہرائی۔

بھارت کو شکست کی صورت میں منہ کی کھانا پڑی اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب کیا ہمیں اپنی تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں پر فخر ہونا چاہئے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتا ہوں.