توقیر صادق کیخلاف اوگرا میں خردبرد کا ریفرنس ، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرامیں52 بلین کی مبینہ خردبرد ریفرنس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت7 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔