اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کے لیے بہترین سہولیات و انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوششیں سردار یوسف کا رات گئے حج مشن عملے کے ہمراہ حجاج کی رہائش گاہوں، کچن اور ٹرانسپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستانی حجاج کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر خود سرگرم وفاقی وزیر مذہبی امور نے فرداً فرداً حجاج سے براہ راست ملاقاتیں کر کے مسائل اور رائے حاصل کی.
سردار محمد یوسف کی جانب سے حجاج کرام کی شکایات پر فوری ایکشن، موقع پر حل کی ہدایات جاری سردار یوسف نے حجاج کے ساتھ کھانا کھا کر معیار کا خود جائزہ لیاحجاج کا انتظامات پر اطمینان، حکومت پاکستان اور سردار یوسف کا شکریہ ادا کیا .وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر حاجی کو آرام دہ، باوقار اور باعزت سہولیات میسر ہوں حج مشن کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں، سہولیات میں کوئی کمی برداشت نہیں ہوگی،سردار یوسف کی عملے کو ہدایت حج مشن عملہ کو سہولتوں میں بہتری کے لیے واضح اور فوری ہدایات پاکستانی حجاج کرام کو رواں حج میں پہلے سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے .