اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا عازمین حج مکہ مکرمہ سے منی کی جانب رواں دواں
وفاقی وزیر برائے مذہبی آمور سردار محمد یوسف بھی مکہ مکرمہ سے منیٰ کی طرف عازمین کے ہمراہ روانہ
وفاقی وزیر خود مکہ مکرمہ سے منی جانے والے عازمین کی ٹرانسپورٹ سروس کی نگرانی کررہے ہیں
پاکستانی عازمین کی تمام رہائش گاہوں تک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے، وفاقی وزیر کی ہدایت
حجاج کی طرف سے آنے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جارہا ہے
وفاقی وزیر بذات خود دوران سفر شکایات سن رہے ہیں اور متعلقہ حج مشن کو شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کررہے ہیں
عازمین کی بڑی تعداد منی پہنچ چکی ہے
جبکہ باقی عازمین ظہر تک منی پہنچ جائیں گے