جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ)سے ملاقات

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ)سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دورہ کرنے والے وفد نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے اسلام آباد اور منسک کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد عوام سے عوام کے رابطوں، سفارتی روابط کو مضبوط بنانا اور دو طرفہ تجارت اور اقتصادی مواقع کو فروغ دینا ہے ملاقات کا اختتام دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور قائم چینلز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا.