اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )عیدالاضحی کے موقع پرسی ڈی اے ملازمین کی طرف سے آلائشوں کی منتقلی اورشہرکی صفائی وستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ان کے اعزاز میں کنونشن سنٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی،چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرپلاننگ ڈاکٹرخالدحفیظ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سمیت دیگرافسران و ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی.
اس موقع پر سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہمیشہ کی طرح سی ڈی اے ملازمین نے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کی جسکی تعریف شہر کے ہر مکتبہ فکرکے لوگوں نے کی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہااوریقینا یہ دن رات محنت کشوں کے کام کی وجہ سے ممکن ہوا،اس موقع پر انھوں نے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اورچیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچوہدری محمد علی رندھاواسے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو انکی اعلیٰ کارکردگی پرایک ایک بنیادی تنخواہ اور ٹھیکیدارکے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو پندرہ ہزارروپے بطوراعزازیہ دیا جائے.
جس پر وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے نے مطالبہ منظورکرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ اور ٹھیکیدارکے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو پندرہ ہزارروپے بطوراعزازیہ دینے کا اعلان کیا جس سے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور انھوں نے حوصلہ افزائی کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔