پاکستان اور فلپائن عالمی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں پاکستان فلپائن تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے .وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی فلپائن کے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت پاکستان کی فلپائن کو 127ویں یومِ آزادی پر دلی مبارکباد . وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان فلپائن تعلقات باہمی احترام اور جمہوریت پر مبنی ہیں زراعت، توانائی، آئی ٹی اور دواسازی میں تعاون بڑھانے پر زور خوراک اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تحقیق کی ضرورت ہے پاکستانی مصنوعات کی فلپائن میں رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان، فلپائنی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے بزنس وفود، تجارتی میلوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے فلپائنی کمیونٹی کا پاکستان میں مثبت کردار قابلِ تحسین ہے پاکستانی طلباء اور کاروباری افراد فلپائن میں خوشحال کردار ادا کر رہے ہیں ثقافتی تبادلوں سے دونوں اقوام کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن عالمی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں پاکستان فلپائن تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے .